مظفرنگر ،02؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی ایس پی ممبر اسمبلی مولانا جمیل لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔جمیل نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ انہوں نے مایاوتی کی قیادت والی پارٹی چھوڑ دی ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں صرف کانگریس ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔ممبر اسمبلی جنرل سکریٹری جیوتی رادتیہ سندھیا کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوئے۔جمیل 2012 میں میرا پوراسمبلی حلقہ سے بی ایس پی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔وہیں ایک اور خبر کے مطابق بہوجن سماج پارٹی نے راجستھان کی پانچ سیٹوں کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔پارٹی ریاست کی تمام 25 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی اور باقی نشستوں کے لئے بھی نام جلد جاری کرے گی۔پارٹی کے ریاستی سیتارام میگھوال نے کہاکہ پانچ سیٹوں کے لئے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ریاست کی تمام سیٹوں پر ہم الیکشن لڑ رہے ہیں اور باقی ناموں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔